لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبرپرآگیا

لاہور(خصوصی رپورٹر )لاہور میں  پیر کے روز بھی  فضا انتہائی آلودہ اور مضر صحت ہے۔ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا  جس کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ ہوا جب کہ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر نئی دہلی ہے جہاں اے کیو آئی 289 ریکارڈ ہوا کیا گیا۔ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا گیا ‘گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔