بار اور بینچ کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا‘ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا، اپنے بڑوں کو بھولیں نہیں، نوجوانوں کو بڑوں کو فالو کرنا ہوگا
نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کو سپورٹ کریں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے لوگوں کو انصاف دلائیں گے، عوام کو انصاف کی ہماری پہلی ترجیح عوامی شکایات دْور کرنا ہے۔پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتا ہوں، بار اور بنچ کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا، آپ اپنے بڑوں کو بھولیں نہیں، نوجوانوں کو اپنے بڑوں کو فالو کرنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کو سپورٹ کریں، بار ایسوسی ایشن اس کی حمایت کریں، اس کا فائدہ سب کو ہوگا، پشاور میں کچہری کمپلیکس بنا رہے ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح عوام کی شکایات کو دور کرنا ہے، ہمارے ہاں اچھے وکلا رہے ہیں وہ ہمارے رہنما تھے۔چیف جسٹس نے عبداللطیف آفریدی، بیرسٹر ظہور الحق اور دیگر سینئر وکلا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ وکلا اور ججز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ماتحت عدلیہ کی مشکلات کا احساس ہے، لوگوں کو انصاف دلائیں گے۔