عدالتی کارکردگی، انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پانچ نئے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کیا
لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عدالتی کارکردگی، شفافیت اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پانچ نئے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کر دیاہے اور اپنے خطاب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہاہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی عدلیہ کی اولین ترجیح ہے اور لاہور ہائی کورٹ عدالتی اصلاحات کے ذریعے ایسا ماحول قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جہاں میرٹ، شفافیت اور مؤثر طرزِ حکمرانی کو فروغ حاصل ہو