وکلا نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں :چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی  نے کہا ہے  وکلا نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں  موثرکردار ادا کریں۔ چیف جسٹس  سیبلوچستان سے تعلق رکھنے والے 51 وکلا پر مشتمل وفد  نے   سپریم کورٹ میں ملاقات کی، جس میں وفد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مسلسل قانونی تعلیم کے تربیتی پروگرام میں شریک ہوئے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے وفد کو ملک بھر میں عدالتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا، انصاف تک رسائی ترقیاتی فنڈ کے تحت ملک بھر کے عدالتی کمپلیکسز اور بار رومز میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی کمپلیکسز اور بار رومز میں سولرائزیشن، انٹرنیٹ سے منسلک ای لائبریریز اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، خواتین کے لیے مخصوص سہولیات کی فراہمی بھی اصلاحاتی اقدامات کا حصہ ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے بڑی حد تک مکمل ہیں، صرف 6 عدالتی کمپلیکسز میں تکنیکی مسائل کے باعث کام باقی ہے، وکلا فراہم کردہ جدید سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں