نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کیلئے دیانتداری اور غیر جانبداری ناگزیر ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد ( آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبر پختونخوا کے جوڈیشل افسروںکی ملاقات ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے زیر تربیت 24 سینئر سول ججز کے وفد سے ملاقات میں ان سے گفتگو میں کہاہے نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے میں ٹریننگ پروگرامز کا کلیدی کردار ہے انصاف کی فراہمی کے لیے قانون کے علم کے ساتھ دیانتداری اور غیر جانبداری ضروری ہے، جوڈیشل افسران انصاف کی فراہمی کو منصفانہ اور تیز رفتار بنائیں، منظم تربیت سے جدید قانونی چیلنجز اور کیس مینجمنٹ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل افسران کو پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی، عدلیہ کی ساکھ افسران کے کردار اور صلاحیت پر منحصر ہے