اگست میں 24 ڈی ایس پیز، 45 انسپکٹرز اور 450 سب انسپکٹرز ترقی پائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمندوں اور موجودہ فورس کے لیے خوشخبری، محکمہ پولیس میں بھرتیوں اور ترقیوں کا اگلا مرحلہ اگست میں شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اگست میں مزید 24 ڈی ایس پیز کو ایس پی رینک میں ترقی ملے گی، انسپکٹر رینک کے 45 افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، سب انسپکٹر رینک کے 450 افسران کو انسپکٹر رینک میں ترقی ملے گی۔ پروموشن بورڈ کیلئے پنجاب پولیس نے تمام اداروں سے خفیہ رپورٹس منگوا لی ہیں، پروموشن بورڈ کا رزلٹ بھی اگلے دن جاری کیا جائے گا، پروموشن سے نئی بھرتیوں کی راہ بھی کھلے گی۔