جنوبی کوریا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی:4افراد ہلاک

 کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں،نظام زندگی بری طرح متاثر، ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی
  سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا میں شدید بار شوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے ،مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی کرگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔انتظامیہ نے ان بارشوں کو غیر موسمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 4افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1300کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔موسمیاتی ادارے نے بتایا کہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے کے ساتھ قائم سیوسان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں صرف آدھے دن میں 400ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔