لاہور (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راولپنڈی ڈویڑن عمران منیر کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر کے چکوال سے محمد گوہر کا تبادلہ راولپنڈی ڈویڑن کر کے انہیں3ماہ کیلئے ایکسین مری کا چارج بھی دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہا ئوسنگ کا کہنا ہے جو افسر ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام نہیں دے گا، وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فیلڈ افسروں کو ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمانہ احتساب کا نظام مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔