لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف آرگنائزرہ پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے