وزیر مملکت بلال اظہر کیا نی کی ابوظہبی کے صدر شیخ محمد بن زایدسے ملاقات

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر ،عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا 
صدر یو اے ای نے پاکستان کی قیادت اور عوام کیلئے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیا نی نے  ابوظہبی کے قصر البحر  (صدارتی محل)  میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات اور برادر یو اے ای کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔  صدر یو اے ای نے خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائو ں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا