عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری ، اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے  پی ٹی آئی  رہنماں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی