انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی
اسلام آباد (یواین پی) عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی 8 کیسز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی، تاہم عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض 8 مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی