لاہور ہائیکورٹ نے سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی

 لاہور(آئی ا ین پی )لاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔