کراچی (آ ن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہداء پر حاضری‘ پھول رکھے۔ شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ایران جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے ‘ محسن نقوی نے فیری سروس شروع کرنے کا پلان طلب کرلیااورکہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی استعدادکار بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ساتھ دیگر ممالک کا اشتراک کار ضروری ہے