گنڈا پور کیساتھ مذاکرات ناکام پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدواروں کا دستبردار ہونے سے انکار

 آپ سب ڈرو نہیں ہمت کرو،بہنوں کے فیصلے کو نہیں مانتے، بانی جو نام دیں گے سینیٹ ٹکٹ انہیں ہی ملیں گے:علی امین گنڈا پورکی اجلاس میں گفتگو

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے خلاف پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے دست بردار ہونے سے انکار کردیا اور وزیراعلیٰ سے مذاکراب بھی ناکام ہوگئے‘میں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی سخت نارض ہیں اور اسے پارٹی کے نظریے کے خلاف قرار دے دیا‘پی ٹی آئی کے امیدواروں کے دست بردار ہونے سے انکار کے سبب سینیٹ الیکشن میں بے یقنی کی صورتحال پیدا ہوگئی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے فارمولے کا اعلان بھی نہیں ہوسکا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ فارمولے پر اتفاق ہونے پر وزیراعلی نے ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرالیا ہے مگر امیدواروں کے دست بردار نہ ہونے پر وزیراعلی کا ویڈیو پیغام بھی روک لیا گیا‘میڈیارپورٹ کے مطابق   سینیٹ ٹکٹس سے متعلق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی  کے اجلاس  کی  اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔اجلاس میں  علیمہ خان سے متعلق وزیراعلی کے پی  نے  سخت باتیں کیں‘ علی امین گنڈا پور نے  کہا  ہے بہنوں کے فیصلے کو نہیں مانتے، بانی جو نام دیں گے سینیٹ ٹکٹ انہیں ہی ملیں گے، علیمہ خان کو مشال یوسفزئی سے ذاتی مسائل ہیں، جس وجہ سے وہ انکی   مخالفت کررہی ہیں