غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر قومی ایئر لائن کو نقصان پہنچایا گیا، خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، صوبے میں نا اہلی کی انتہا ہے
شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی بند نہ کی جائے بحالی کیلئے پلان تیار کیا جا رہا ہے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا: وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر قومی ایئر لائن کو نقصان پہنچایا گیا، برطانیہ اور یورپ کی پروازوں سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا منافع ہوگا، انکا کہناتھا خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، خیبرپختونخوا میں نا اہلی کی انتہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عدالت میں اپنا موقف پیش کیا ہے اور عدالتی کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ حکومتی کوششوں سے اب پی آئی اے کی بحالی کا آغاز ہو چکا ہے۔۔شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے عدالت سے درخواست کی کہ کمپنی کو بند نہ کیا جائے کیونکہ اس سے کئی ملازمین کے روزگار کا مسئلہ جڑا ہے۔انہوں نے یا کہ کمپنی کی بحالی کے لیے بزنس پلان تیار کیا جا رہا ہے، جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔