پاکستانی ائیرلائنزکی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی ،ایاسا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی کے معاملے پر یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا برسلز میں 3 روزہ اجلاس ہوا، جس میں ایاسا نے پاکستان سول ایوی ایشن کی رپورٹ پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے سمیت دیگرپاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کے تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن پر بھی غور کیا گیا جبکہ یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی نے سی اے اے کے سیفٹی اوورسائٹ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔