نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نیہا ککڑ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس وقت اپنی ذمہ داریوں، رشتوں، کام اور روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ وقت کا وقفہ لینا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ دوبارہ سوشل میڈیا پر کب یا واپس آئیں گی بھی یا نہیں۔گلوکارہ نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ اس دوران ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کی کوئی ویڈیو نہ بنائی جائے اور انہیں سکون کے ساتھ زندگی گزارنے دیا جائے۔

نیہا ککڑ کے اس اچانک اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، جبکہ مداح ان کی خیریت کے لیے دعا گو ہیں۔ کئی صارفین نے کمنٹس اور اسٹوریز کے ذریعے ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ذہنی سکون کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ نیہا ککڑ کا شمار بھارت کی مقبول ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ متعدد سپر ہٹ گانوں کے باعث عالمی سطح پر بھی پہچانی جاتی ہیں۔ ایسے میں ان کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان ان کے چاہنے والوں کے لیے حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔