بھارت: ماں نے راز چھپانے کے لیے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

بھارت: ماں نے راز چھپانے کے لیے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کی عدالت نے جیوتی راٹھور کو اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

 جیوتی، جو پولیس کانسٹیبل دھیان سنگھ راٹھور کی اہلیہ ہیں، نے اپنے پڑوسی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے انکشاف کے خوف سے بچے کو دو منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے دھکا دے دیا تھا، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو کر 24 گھنٹوں میں جاں بحق ہو گیا۔ابتداء میں جیوتی نے واقعے کو حادثہ قرار دیا لیکن 15 دن بعد شوہر کے سامنے اعتراف کر لیا۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر جیوتی کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا دی، جبکہ اُس کے مبینہ ساتھی اُدی اندولیا کو ثبوت کی کمی کے باعث بری کر دیا گیا۔