بھارت کے شہر لکھنؤ میں والد کے بہیمانہ قتل کے الزام میں 21 سالہ بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دواسازی اور شراب کے کاروبار سے وابستہ 49 سالہ مانویندر سنگھ جمعے سے لاپتہ ہیں۔جب پولیس مانویندر سنگھ کے گھر پہنچی، تو وہاں ایک بیرل میں والد کی ٹکڑے شدہ لاش ملی۔پولیس نے اس کیس میں ملزم بیٹے، اکشت پرتاپ سنگھ، سے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق، اکشت پرتاپ سنگھ اور اس کے والد کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب والد اپنی بیٹے سے میڈیکل میں کیریئر بنانے کی خواہش رکھتے تھے، مگر بیٹا اس فیصلے کے خلاف تھا۔جھگڑے کے دوران، اکشت پرتاپ سنگھ نے والد کو رائفل سے فائر کر کے قتل کیا۔اس کے بعد اس نے والد کی لاش کو تیسری منزل سے گراؤنڈ فلور پر لایا اور ٹکڑے کرنے لگا۔
موقع پر موجود بہن نے منظر دیکھ لیا، مگر اسے ڈرا کر خاموش کروا دیا۔پولیس کے مطابق، اکشت پرتاپ سنگھ نے لاش کے ٹکڑے پیک کر کے کچھ حصے گھر کے اندر ایک نیلے ڈرم میں رکھے، اور دیگر حصے باہر لے جا کر چھپائے۔پولیس نے ملزم کے اعتراف کے بعد فرانزک ٹیم سے مدد لی ہے اور لاش کے باقی حصوں کی تلاش جاری ہے۔