بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق حیران کن پیشگوئی

بابا وانگا کی موبائل فون سے متعلق حیران کن پیشگوئی

بابا وانگا کی پیش گوئی درست ثابت: ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل آلات نے انسانی تعلقات اور ذہنی صحت پر اثر ڈالنا شروع کر دیا

قابو نہ آنے والے ڈیجیٹل آلات کے دور میں بچوں اور بڑوں کی زندگی بدل گئی، جہاں سمارٹ فون، ٹیبلٹس اور کمپیوٹرز اب روزمرہ رابطے اور کام کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔ بابا وانگا کی دہائیوں قبل کی پیش گوئی کے مطابق یہ آلات انسانی تعلقات میں دوریاں پیدا کر رہے ہیں اور ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی تحقیق کے مطابق 23.8 فیصد بچے سونے سے پہلے موبائل فون استعمال کرتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں بے چینی، ڈپریشن، توجہ کی کمی اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔بابا وانگا کی مشہور پیش گوئیوں میں دوسری جنگ عظیم، 11 ستمبر اور 2004 کے سونامی کے علاوہ اب ٹیکنالوجی کے عروج کا بھی ذکر شامل ہے، جو آج حقیقت بنتا نظر آ رہا ہے۔