دنیا میں خوف، کیا بابا وانگا کی 2026 کی پیشگوئی سچ ہوگی؟

دنیا میں خوف، کیا بابا وانگا کی 2026 کی پیشگوئی سچ ہوگی؟

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حملے میں ایران کی چند اہم شخصیات جاں بحق ہوئیں، جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اور خطے کے حالات مزید نازک ہو گئے ہیں۔اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سوشل میڈیا صارفین نے بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی Baba Vanga کی 2026 سے متعلق پیشگوئیوں کا دوبارہ ذکر کرنا شروع کر دیا۔ بابا وانگا کو ان افراد میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی عالمی اور المناک واقعات کی پیشگی نشاندہی کی تھی۔ان کے ماننے والوں کے مطابق بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2026 کے آغاز میں ایک بڑی جنگ شروع ہو سکتی ہے جو مشرق سے جنم لے گی۔ موجودہ حالات میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث صارفین اس صورتحال کو اسی پیشگوئی سے جوڑ رہے ہیں۔بابا وانگا کی 2026 سے متعلق پیشگوئیوں میں ممکنہ تیسری عالمی جنگ کا بھی ذکر کیا گیا، جسے سب سے خطرناک امکان قرار دیا جاتا ہے۔

 ان کے مطابق اس جنگ کے اثرات دنیا کے مغربی حصوں پر زیادہ ہوں گے، جبکہ یورپ کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور وہاں کی زمین غیر مستحکم یا بنجر ہو سکتی ہے۔مزید پیشگوئیوں میں یہ بھی کہا گیا کہ روس دوبارہ ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا، جس کے نتیجے میں دنیا میں ایک نیا عالمی نظام وجود میں آ سکتا ہے۔اگرچہ بابا وانگا کا انتقال کئی سال پہلے ہو چکا ہے، لیکن غیر یقینی عالمی حالات میں ان کی پیشگوئیاں آج بھی دنیا بھر میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔