اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن ایشین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ان کے ہمراہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ بھی ہونگے۔ ایشین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 نومبر کو جبکہ جنرل کونسل کا 11 نومبر کو دوحہ، قطر میں ہوگا۔ اس دوران ایشین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے انتخابات بھی ہونگے۔ جس میں آئندہ چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہونگے اور انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق دہی استعمال کریں گے۔