سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آ باد(بیورو رپورٹ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہونگے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق آج سوموار کو ایوان بالا کا اجلاس پرائیویٹ ممبر ڈے کے طور پر ہوگا جس میں اراکین سینیٹ کی جانب سے مختلف بلز پیش کئے جائیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج سوموار کی شام5بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اپنا پہلا خطاب کریں گے اجلاس میں حکومت کی جانب سے متعدد بلز پیش کئے جائیں گے جبکہ اراکین کی جانب سے پیش ہونے والے توجہ دلائو نوٹسز پر بھی متعلقہ وفاقی وزرا جواب دیں گے