سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے ، ایوان بالاکا اجلا س دو روز کے وفقہ کے بعد آج شام چار بجے ہوگا جس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ 15 نکاتی ایجنڈا کے مطابق وقفہ سوالات، توجہ دلائو نوٹس، بلز، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، قراردادیں اور تحریک تشکر سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔