سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ )سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے،قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ 17 نکاتی ایجنڈا کے مطابق وقفہ سوالات، توجہ دلائو نوٹس، بلز، قانون سازی سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ ایوان بالا کے اجلاس میں متعدد نجی اراکین کے بل پیش کیے جائیں گے۔