سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل، ایس بی سی اے کا فیصلہ

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل، ایس بی سی اے کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کر دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کلینک کی سیل سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد وہ کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے نے درخواست دائر ہونے کے بعد کلینک کو ڈی سیل کر دیا ہے، جس کے بعد کیس کی مزید ضرورت نہیں رہی۔عدالت نے درخواست گزار کے موقف کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔