سندھ ہائیکورٹ کا عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو یہ حکم دیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر عارف علوی کے کلینک کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمی کے حوالے سے ہے اور پولیس کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو اس حوالے سے مزید وضاحت دینی چاہیے۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس ایس بی سی اے (کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) حکام کے ساتھ کلینک کو سیل کرنے کے لیے آئی تھی، اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔عدالت نے اس تمام صورتحال پر غور کرتے ہوئے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست کو نمٹاتے ہوئے یہ حکم دیا کہ جب تک قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، اس وقت تک کلینک کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔