وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی

وفاقی حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروائی ہے، جس کے تحت 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کے نرخ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر سماعت کے لیے 29 جنوری کو تاریخ مقرر کی ہے، جس میں قیمتوں میں اضافے کی منظوری یا رد کا فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین سے اضافی رقم مہینے فروری کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی، جس سے مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔