وفاقی حکومت کا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی ہے جو جولائی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر جمع کرائی گئی۔ درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی پیدا کرنے کی لاگت کم رہی، جس کے باعث صارفین کو آئندہ ماہ کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔

نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے سی پی پی اے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ یہ سماعت 28 اگست کو ہوگی جس کے بعد حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔ تاہم یہ کمی کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔