لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے نیپرا (قومی ادارہ برائے توانائی کی ریگولیشن) میں صارفین پر 252 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
کمپنی نے اپنے اخراجات میں اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، جس میں تنخواہوں کی ادائیگی اور میٹریل کی خریداری کے اخراجات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 2400 نئے ملازمین کی بھرتی کے لیے 2 ارب روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔اس کے علاوہ، خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست کی گئی ہے، اور پولز کی ارتھنگ کے لیے 1 ارب 71 کروڑ روپے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 478 ملین روپے کا اضافی بجٹ مانگا گیا ہے۔نیپرا نے اس درخواست پر 7 اپریل کو سماعت مقرر کر دی ہے۔