9 تھانوں میں 15 مقدمات درج، 60 سے زائد نامعلوم اور نامزد ملزمان شامل
لاہور (آئی این پی )پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین میں شہر اور مضافات سے 15 خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کرنے کا سنگین انکشاف ہوا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 15 خواتین اور لڑکیوں کو مختلف طریقوں سے ورغلا کر اغوا کر لیا گیا ۔اغوا شدگان میں کم عمر سے لے کر بالغ خواتین شامل ہیں، جن میں 14 سالہ کشف، 15 سالہ نورین، 17 سالہ ایمان، 20 سالہ سمیرا، 21 سالہ سویرا، 21 سالہ زنیرہ، 21 سالہ عابدہ، 22 سالہ تسکین، 23 سالہ طوبہ، 25 سالہ اقرا، 25 سالہ فاریہ، 25 سالہ کومل، 28 سالہ نصرت اور 35 سالہ غزالہ شامل ہیں۔پولیس نے ضلع کے 9 تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے ہیں، جن میں 60 سے زائد نامعلوم اور نامزد ملزمان شامل ہیں۔مغویان کے ورثا کی مدعیت میں مقدمات میں دفعات 496A اور 365B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہیں تاکہ تمام اغوا شدگان کو جلد بازیاب کرایا جا سکے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔