بہائوالدین زکریا ایکسپریس کو حادثہ : ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

 ملتان (آ ئی این پی )کراچی سے ملتان جانے والی بہائو الدین زکریا ایکسپریس اوڈیرو لعل سٹیشن کے قریب اچانک پٹری سے اتر گئی، جس کے بعد ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔اس حوالے سے ریلوے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے اپ اور ڈائون مین لائن بلاک ہوگئی، اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔