نمازجنازہ صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں ادا کی گئی ، سیاسی ، سماجی اور سرکاری شخصیات کی شرکت
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ انیس کے افسر و ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ڈاکٹر عمر اعظم خان کے والد سردار محمد اعظم خان کو ان کے آبائی علاقے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ، مرحوم کی نماز جنازہ سیکٹر ایف ایٹ ون میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گائوں راولاکوٹ آزادکشمیر لے جایا گیا جہاں گزشتہ روز صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں ادا کی گئی جہاں سیاسی ، سماجی اور سرکاری شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شریک ہوئے ، وہ تین روز تک راولاکوٹ میں اپنی رہائشگاہ پرموجود رہے جہاں آزادکشمیر بھرسے سیاسی وسماجی شخصیات نے ان سے تعزیت کی ۔اب ڈاکٹر عمر اعظم خان اور انکے خاندان کے دیگر افراد کل منگل سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ مکان نمبر۔13،سٹریٹ۔42،سیکٹر ایف ایٹ ون موجود ہونگے ۔