آزاد کشمیر میں گریڈ 21 کے افسر کا خلاف قواعد ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں و کشمیر کے قانونی و انتظامی ڈھانچے اور انتظامی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے 
 ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن متعلقہ مجاز محکمہ کے بجائے محکمہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے عجلت میں جاری کیا گیا
مظفرآباد(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر میں گریڈ 21 کے ایک سینئر افسر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن مبینہ طور پر قانون اور رولز آف بزنس کو نظر انداز کرتے ہوئے جاری کر دیا گیا ۔ مجاز محکمہ کو اعتماد میں لئے بغیر ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنا رولز آف بزنس کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ ان لینڈ ریونیو کے سیکرٹری اور چیئرمین سی بی آر چودھری رقیب نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود دفاتر کھلوا کر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو نظر انداز کرتے ہوئے سیکرٹری سی بی آر سردار ظفر محمود کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔رولز آف بزنس کی اس مبینہ خلاف ورزی نے آزاد جموں و کشمیر کے قانونی و انتظامی ڈھانچے اور انتظامی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، آزاد جموں و کشمیر رولز آف بزنس کے تحت گریڈ 19 سے بالا سرکاری افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کرنے کا اختیار محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو حاصل ہے