وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو ڈی پی او ساہیوال تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

 لاہور (آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کردیاگیاجبکہ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن کو اے آئی جی ڈسپلن تعینات کردیا گیا ،آئی جی پنجاب نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔  آئی جی پنجاب کے پی ایس او حمزہ امان اللہ کو چیف سکیورٹی افسر وزیراعلی پنجاب تعینات کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن لاہور ارسلان زاہد کی خدمات وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئیں۔ ایس ایس پی آپریشنزملتان احمد زنیر چیمہ کی خدمات وزیر اعلی پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔