قومی احتساب آرڈیننس کے تحت مستثنیٰ افراد نئے قواعد میں شامل نہیں ہوں گے:ایف بی آر
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت قواعد میں اہم ترامیم متعارف کرائیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ لفظ ’سول سرونٹ کو ’پبلک سرونٹ سے تبدیل کیا گیا ہے اور اس کی نئی تعریف بھی قواعد میں شامل کر دی گئی ہے۔نئے قواعد کے تحت گریڈ 17 اور اوپر کے افسران، وفاقی و صوبائی حکومتوں، خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور حکومتی ملکیتی کمپنیوں کے افسر شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے قومی احتساب آرڈیننس کے تحت مستثنیٰ افراد نئے قواعد میں شامل نہیں ہوں گے ۔