پشاور(آن لائن)پشاور پولیس اور ایم این اے شاندانہ گلزار کے مظاہرین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ڈی ایس پی بڈھ بیرکا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بڈھ بیر کو آئندہ 24گھنٹے میں معطل کیا جائیگا۔ صبح آٹھ بجے سے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی کی قیادت میں مظاہرین کثیر تعداد میں کوہاٹ روڈ نکل کر روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا گیا۔ڈی ایس پی ظفر خان اور ایم این اے شاندانہ گلزار، مقامی ناظمین اور کونسلرز کے علاوہ علاقائی عمائدین مذاکرات میں شریک ہوئے۔