کے الیکٹرک نے 5 برس میں 600 ارب سے زائد سبسڈی لی، قومی خزانے پر بوجھ ہے: وفاقی وزیر توانائی
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے نیپرا کی حالیہ رپورٹ میں کے الیکٹرک کو دی گئی کلین چٹ کو سراسر غلط قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے اور اسے ذمہ داری سے بری الذمہ قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی بروقت ادائیگیاں نہ کرکے سرکلر ڈیٹ کے بحران کو مزید سنگین بنایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جون 2023 تک کے الیکٹرک کی عدم ادائیگیوں کے باعث سرکلر ڈیٹ میں 640 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 30 نومبر 2025 تک کے الیکٹرک کے ذمے 300 ارب روپے سے زائد کے واجبات موجود ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو نسبتاً آسان ریگولیٹری اہداف دینا بھی تشویشناک ہے