ہم چاہتے ہیں بجلی پیکیج ہرسال چھ ماہ کیلئے لائیں، سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے
این ٹی ڈی سی کو تین مختلف کمپنیوں میں تبدیل کردیا، ایک کمپنی بجلی کی خرید وفروخت کرے گی‘ایک کمپنی منصوبوں کو مکمل کرے گی‘منصوبوں میں تاخیر ہمارا نظام برداشت نہیں کر سکتا:پریس کانفرنس
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کیا ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا پیکیج ہرسال چھ ماہ کے لیے لائیں تاکہ عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، بجلی کی سہولت کا پیکیج گھریلو، صنعتی، کمرشل سب صارفین کے لیے ہے۔ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی۔انہوں نے کہا این ٹی ڈی سی کو تین مختلف کمپنیوں میں تبدیل کردیا، ایک کمپنی بجلی کی خرید وفروخت کرے گی‘ایک کمپنی منصوبوں کو مکمل کرے گی، جن منصوبوں کو 2018 میں ختم ہونا تھا وہ منصوبے 2026 میں ختم ہوں گے۔انہوں نے کہا ٹرانسمیشن لائنز کے منصوبوں کا بروقت مکمل نہ ہونا بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ ہے، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، این ٹی ڈی سی ماضی میں بدانتظامی کا شکار رہا۔ منصوبوں میں تاخیر ہمارا نظام برداشت نہیں کر سکتا