ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی و جانبدار قرار دیدیا

تہران(آئی این پی ) ایران نے افزودہ یورینیئم سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ا دارے (آئی اے ای )کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدا رقرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاں آئی اے ای کے زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔