26 نومبر احتجاج کیس،وزیر اعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار

 ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں
اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر و دیگر کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں انکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے  پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔وزیر اعلی کے پی کے سمیت دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی بھی جاری ہے، ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔عدالت نے پولیس کو جلد سہیل آفریدی ودیگر کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی ودیگرکیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔