لاہور کے گلبرگ علاقے میں، راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

لاہور کے گلبرگ علاقے میں، راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا دیکھ کر اس کے ساتھ چھڑ خانی کی کوشش کی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شور مچانے پر ملزم فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ملزم طیب کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا ہے کہ خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ہراسمنٹ اور جنسی استحصال کے خلاف پولیس کی پالیسی انتہائی سخت ہے اور کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔