لاہور کے علاقے میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او نشتر کالونی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے شمع کالونی سے ملزم حسن کو ٹریس کیا۔ خاتون کی جانب سے 15 کالز موصول ہونے پر ایس پی شہربانو نقوی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ملزم گلی میں آتی جاتی خواتین کو ہراساں کرتا اور پستول دکھا کر خوفزدہ کرتا تھا۔ اسلحہ کی نمائش کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ملزم سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا ہے۔