اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی، جس میں ایم این اے شفقت اعوان، ایم این اے عمر اسلم، ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کی درخواستیں منظور کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ہر ملزم کے لیے 10,10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہنگامہ آرائی کی، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، اسلحہ چھینا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مقدمے کے مطابق، ملزمان نے سرکاری گاڑیاں نقصان پہنچائیں اور خوف و ہراس پھیلایا۔