لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقہ قاسم آبادمیں فائرنگ سے2 خواتین سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوراولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں2 خواتین اور1 مرد شامل ہیں۔