ڈی پی او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
:لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہا ئوالدین میں دیرینہ دشمنی پر دہرے قتل اور ایک شخص کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او منڈی بہا ئوالدین کو ہدایت کی کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈی پی او منڈی بہا ئوالدین نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر پولیس افسران سمیت فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا