لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چوری، قتل اور فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز خالد سعید کے مطابق ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاانویسٹی گیشن پولیس ریس کورس نے علاقہ GOR/1 میں گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے سولر انورٹر چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 70 لاکھ روپے مالیت کے 10 سولر انورٹر، ایک ہنڈا سوک کار اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور رات کی تاریکی میں واردات کر کے فرار ہو جاتے تھیملزمان کے خلاف اس نوعیت کے سات مقدمات درج ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس گھڑی شاہو نے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم اور مقتول کی بیوی آپس میں گہرے دوست تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ایس پی خالد سعید کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا، جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کر کے شہری قاسم کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم گھر سے جیولری اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گیا جبکہ مقتول کی بیوی نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے ہال روڈ مارکیٹ میں ساتھی تاجروں سے کروڑوں روپے مالیت کے سولر انورٹر کے عوض رقم ہتھیانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مرکزی ملزم اور اس کے ساتھی سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سولر انورٹر اور ایک کروڑ 25 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان تاجروں کو سولر انورٹر فراہم کرنے کے بہانے رقم وصول کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز خالد سعید کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔