ماہ رمضان پہلی تراویح، سکیورٹی کے سخت انتظامات

 مساجد میں آنے والے نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ،مشکوک شخص اور لاوارث سامان کی فوری اطلاع دیں:ایس پی  بلال
لاہور(کرائم رپورٹر) ماہ رمضان پہلی تراویح، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے نماز تراویح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی نے مساجد کی سکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور بریف کیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ڈویڑن کی اہم مساجد پر مامور نفری کو چیک کیا۔ایس پی سٹی نے کہا مساجد میں آنے والے نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ،مشکوک شخص اور لاوارث سامان کی فوری اطلاع دیں۔