لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے نماز تراویح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے دوران وزٹ مساجد کی سکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے مسجد بیت المکرم، جامعہ قاسمیہ سمیت اہم مساجد پر تعینات نفری کو چیک کیا۔ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق سحر اور افطار سمیت تمام نمازوں کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔